Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عورت کو مونجولیکا کا روپ دھار کر لوگوں کو ڈرانا مہنگا پڑگیا؛ دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

حویلی میں ایک عورت کی مونجولیکا کا روپ دھار کر لوگوں کو ڈرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ایسی بہت سی ویڈیوز آپ کو سوشل میڈیا پر نظر آئیں گی جن میں لوگ بھوت کی طرح تیار ہوتے ہیں اور رات کو خالی سڑکوں پر لوگوں کو ڈراتے ہیں۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں سفید لباس میں ملبوس ایک خاتون راجستھان کی بھرت پور حویلی میں بھول بھولیا کی مونجولیکا کا روپ دھارے لوگوں کو ڈرا رہی ہے۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  کچھ لوگ اچانک بھوت کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے، جبکہ کچھ نہیں ڈرے اور انہوں نے بھوت پر ہی حملہ کردیا۔

ویڈیو کے درمیان میں بھول بھولیا فلم کا ’میرے ڈھولنا سن‘ گانا بھی سنا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں