بھارت کے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک برابچ میں بیل کے گھسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوتی نظر آرہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک آوارہ بیل بدھ کے روز اناؤ کے شاہ گنج علاقے میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) کی پرائمری برانچ میں گھس گیا، جس سے عملے اور صارفین دونوں میں افراتفری پھیل گئی۔
SBI bank to bull: Abhi Lunch Time Hai pic.twitter.com/m6vtYgnyJP
— Kumar Manish (@kumarmanish9) January 10, 2024
فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ بیل بینک میں داخل ہوتا ہے اور سکون سے ایک کونے میں کھڑا ہوجاتا ہے اور آرام سے اپنی باری کا انتظار کرتا ہے۔
بعدازاں بینک کے سیکیورٹی اہلکاروں نے افراتفری کے درمیان نظم بحال کرنے کے لیے تیزی سے کارروائی کی اور ایک چھڑی کا استعمال کرتے ہوئے، گارڈ نے بیل کو بینک سے باہر نکالا، جس سے احاطے میں سکون واپس آ گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 30 سیکنڈ کی اس ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے اور اب تک ہزاروں ویوز بھی مل چکے ہیں۔




















