بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور دنیا بھر میں ان کی فین فالوونگ کے متعلق سب ہی جانتے ہیں اور ان کی فلموں کو بھی اتنا ہی پسند کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آرہی ہے جس میں عربیوں کو شاہ رخ خان کے مقبول گانے پر ڈانس کرتے ہوئے اور اس سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے جس میں کچھ عرب مردوں کو شاہ رخ خان کے ہٹ گانے ’چھمک چھلو‘ پر رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
جو چیز اس ویڈیو کو الگ کرتی ہے وہ ہے شرکاء کی طرف سے دکھائی جانے والی خوشی کا حقیقی اظہار ہے شادی کے مہمان نہ صرف گانے پر رقص کرتے ہیں بلکہ گانے کے بول سے اپنی واقفیت کا اظہار کرتے ہوئے اونچی آواز میں گاتے بھی ہیں۔
اس ویڈیو کو اب تک 5 لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی ویڈیو پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔




















