سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرندوں اور جانوروں کے کئی دلکش حرکات اور کلپس سے بھرے پڑے ہیں جو بہت تیزی سے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں اور کچھ ہی دیر میں وائرل ہو جاتے ہیں۔
حال ہی میں انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں ایک خاتون کو لکڑی کے لاگ پر نوٹ رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور جب وہ کسی کام کے لیے دوسری طرف مڑتی ہے تو ایک کوا اپنی چونچ میں نوٹ اٹھا کر اڑ جاتا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عورت بروقت کوے کو دیکھ لیتی ہے اور پرندے کے پیچھے بھاگتی ہے۔ وہ کوے کو تربوز کا ایک ٹکڑا پیش کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ وہ اسے دیکھتے ہی نوٹ چھوڑ دے گا، لیکن یہ کوشش ناکام ہو جاتی ہے۔
اس وقت ایک اور خاتون کو ایسی زبان میں کچھ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جو سمجھ میں نہیں آتی۔ اس کی بات سن کر وہ عورت دوبارہ تربوز کا ٹکڑا اٹھا کر کوے کے سامنے پیش کرتی ہے لیکن پھر بھی یہ کام نہیں کرتا۔
آخری حربے کے طور پر، وہ پرندے کو انگور پیش کرتی ہے اور خوش قسمتی سے، کوا اسے لینے کے لیے نوٹ چھوڑ دیتا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، ’’میرا کوا کہتا ہے چلو شاپنگ کرتے ہیں مجھے 500 روپے ملے ہیں۔‘‘




















