Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سال 2024 کے مکمل سورج گرہن کی ویڈیو وائرل

سال 2024 کا مکمل سورج گرہن گزشتتہ روز پیر 8 اپریل کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ، مشرقی کینیڈا اور میکسیکو میں نظر آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

اس مکمل سورج گرہن کے دوران، لوگوں نے اس لمحے کا مشاہدہ کیا جب چاند نے سورج کو مکمل طور پر مسدود کر دیا اور دن کے وقت رات کا سماں ہوگیا۔

 

چاند گرہن پہلی بار میکسیکو کے شہر Mazatlán میں مقامی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے (برطانیہ کے وقت کے مطابق شام 7:15 بجے) دیکھا گیا جبکہ مکمل چاند گرہن 4 منٹ اور 28 سیکنڈ تک جاری رہا۔

سورج کے چاند سے ڈھکنے کے بعد اندھیرا چھا گیا تھا اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی گئی تاہم سورج گرہن کا براہ راست مشاہدہ کرنے کے لئے لوگوں نے خصوصی چشمے کا استعمال کیا ۔

متعلقہ خبریں