Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیوٹیشن کا اپوائنٹمنٹ نہ ملنے پر خاتون نے گاڑی کو آگ لگا دی، ویڈیو وائرل

ایک عجیب و غریب واقعے کی پیش نظر ایک خاتون نے بیوٹیشن کی کار کو نذر آتش کر دیا جب اس نے اپوائنٹمنٹ دینے سے انکار کر دیا۔

شکاگو میں اپنی پسندیدہ بیوٹیشن کے ساتھ ملاقات کا وقت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد ایک ناراض صارف نے انتہائی اقدام کے تحت اس کی گاڑی کو آگ لگادی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Marcella (@lashedbycella)

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب مارسیلا نامی بیوٹیشن نے انسٹاگرام پر سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کی جس میں ایک خاتون کو گاڑی کو آگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔

آگ کی لپیٹ میں آنے والی گاڑی کی ویڈیو انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

اس پوسٹ کو 230,000 سے زیادہ ویوز ملے اور تقریباً 2,100 لائکس ملے ہیں جبکہ صارفین نے مختلف قسم کے ردعمل اور آراء کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب بہت سے لوگوں نے خاتون کے اس عمل کی مذمت کی، اسے تلخ قرار دیا اور مارسیلا کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں