گرمیوں کا موسم ہے اور پاکستان سمیت دیگر پڑوسی ممالک بھی اس کی لپیٹ میں ہیں اور ہر شخص گرمی کی اس بڑھتی ہوئی شدت سے پریشان ہے۔
ایسے میں ریفریجریٹر اور کولر کے ذریعے کولنگ سیٹ اپ بنانے کے ایک شخص کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کافی وائرل ہورہی ہے۔
30 اپریل کو ایکس صارف، ایمیننٹ ووک کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں، اس شخص کو ریفریجریٹر اور کولر سے پیدا ہونے والی ٹھنڈی ہوا میں سکون سے سوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
How to use your refrigerator as air conditio pic.twitter.com/QAW8QWLWmx
— Eminent Woke (@WokePandemic) April 30, 2024
ویڈیو میں، آدمی کو عارضی کولنگ سیٹ اپ کے سامنے سوتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے، جس میں ایک کولر حکمت عملی کے ساتھ کھلے ریفریجریٹر کے سامنے رکھا گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ایک وائرل ویڈیو پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ‘جگاڈ’ کا نام دیا گیا ہے اور اس شخص کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے اور ایک صارف نے بتایا ہے کہ “فزکس کے مطابق، اس کے نتیجے میں کمرہ ٹھنڈا ہونے کے بجائے گرم ہوگا”۔
ایک اور صارف نے بتایا کہ “یہ کمرے کو مزید گرم کر دے گا۔ اور فریج خراب ہو جائے گا”۔




















