Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیپال: گزشتہ روز حادثے کے شکار طیارے کی وڈیو وائرل

نیپالمیں گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے سے قبل طیارے کی وڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیپال میں گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں موجود مسافر حادثے سے ایک منٹ قبل ہی  فیس بک پر لائیو  ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: نیپال، نجی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ

طیارہ حادثے کے مناظر فیس بک پر لائیو ہونے کی وجہ سے ویڈیو میں ریکارڈ ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ کچھ ہی منٹوں میں پوکھرا ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے والا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپال کے پوکھرا ائیرپورٹ کے قریب ایک مسافر طیارہ گھاٹی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں: نیپال، ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ، 66 افراد ہلاک

طیارے میں عملے اور مسافروں سمیت 72 افراد سوار تھے جن میں سے 66 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے، باقی چھ افراد کا ابھی کوئی سراغ نہیں ملا۔

متعلقہ خبریں