Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں ہاکی کے بعد اسکواش بھی زوال کا شکار

پاکستان میں ہاکی کے بعد اب اسکواش کا کھیل بھی زوال کا شکارہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکواش کی عالمی رینکنگ میں کوئی پاکستانی پلیئر ٹاپ 65 میں جگہ نہ بناسکا۔

پاکستان کے عاصم خان عالمی رینکنگ میں تین درجہ تنزلی کا شکار ہوکر  67ویں نمبر پر چلے گئے۔ ان کے علاوہ طیب اسلم 68ویں اور نور زمان 95ویں نمبر پر  چلے گئے ۔

مزید پڑھیں: انٹرنیشنل مینز اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کا آج سے آغاز

حالیہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں بھی پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ پاکستان ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھی نہ پہنچ سکا تھا۔

مصر کے علی فراج اور مصفطیٰ اسل رینکنگ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے پال کول تیسرے اور انگلینڈ کے محمد آل شربیگے چوتھے نمبر پر  ہیں۔

بھارت کے سورو گھوشال 17ویں ، امریکہ کے شاہ جہان 28ویں نمبر پر  ہیں۔

مزید پڑھیں: چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ اختتام پذیر

یاد رہے کہ  پاکستان دنیائے اسکواش میں طویل عرصہ  تک حکمرانی کرتا رہا ہے۔ جہانگیر خان اور جان شیر خان جیسے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں نے پاکستان کے لیے کئی عالمی ریکارڈز قائم کیے ۔

متعلقہ خبریں