غیر معروف ای پیلئر محمد زبیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ای اسپورٹس ورلڈکپ کا فائنل اپنے نام کیا اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
محمد زبیر نے ای اسپورٹس ورلڈکپ میں لاسٹ چانس کوالیفائر کے ذریعے شرکت کی اور اپنی مسلسل عمدہ کارکردگی کی بدولت فائنل تک رسائی حاصل کی جہاں انہوں نے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
محدود سہولیات کے باوجود محمد زبیر نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ لاسٹ چانس کوالیفائر سے ای اسپورٹس ورلڈکپ کے فاتح بننے تک ان کا سفر گیمنگ کی دنیا میں ایک نمایاں مثال بن گیا۔


















