Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیتے کے بچے کا نام روینا کیوں رکھا؟ وجہ نے سب کو حیران کر دیا

بھارت کے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے چیتے کے بچے کا نام روینا رکھنے کی وجہ بتادی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کان پور چڑیا گھر میں چیتے کے ہاں  بچے کی پیدائش ہوئی ہے جسے سردی سے بچانے کیلئے اداکارہ روینا ٹنڈن نے ہیٹر ز اور ضروری دوائیاں بھیجیں۔

بعدازاں انتظامیہ نے چیتے کے بچے کا نام ’روینا‘ ہی رکھ دیا۔

  دوسری جانب چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ روینا ٹنڈن کا شکریہ ادا کیا اور یہ بھی بتایا ہے کہ نومولود کا نام روینا رکھا ہے۔

اداکارہ نے انتظامیہ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئےاس عمل کو سراہا اور ان کے  کام کی تعریف بھی کی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ  اداکارہ روینا ٹنڈن جانوروں میں کافی دلچسپی رکھتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں  بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے جنگلی حیات کی خیر سگالی سفیر بھی بنایا گیا ہے۔