Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 61واں یومِ شہادت؛ مسلح افواج کا شاندار خراجِ عقیدت

‘میجر عزیز بھٹی شہید کی جرات، قیادت، لازوال قربانی قوم کے لیے مشعل راہ ہے’

پاکستان کی مسلح افواج نے نشانِ حیدر پانے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے 61ویں یومِ شہادت پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف، نیول چیف اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے شہید میجر عزیز بھٹی کی عظیم قربانی کو یاد کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجر عزیز بھٹی شہید نے 1965 کی جنگ میں برکی سیکٹر لاہور کا بہادری سے دفاع کیا، انہوں نے 5 دن اور 5 رات حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ میجر عزیز بھٹی شہید کی جرات، قیادت، لازوال قربانی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، ان کی بے مثال قربانی آئندہ نسلوں کے لیے عزم و حوصلے کی علامت ہے۔

افواج پاکستان نے ملکی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ افواج پاکستان میجر عزیز بھٹی شہید کے جذبہ قربانی اور عزم کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں