Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلائٹ کے دوران جھگڑا، مسافروں نے ایک دوسرے پر تھپڑ اور مکے برسا دیے

ہوائی جہاز میں سفر کے دوران اکثر لڑائی جھگڑے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں۔

حال ہی میں بنگلہ دیش کی بیمان ایئر لائنز کی فلائٹ میں ایک واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، ویڈیو میں بغیر شرٹ کے ایک نوجوان شخص کو سیٹ پر بیٹھے شخص سے ہاتھا پائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 سیٹ پر بیٹھا ہوا شخص جس کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا، جواباً نوجوان کو تھپڑ مار رہا ہے لیکن نوجوان بہت غصے اور جنون کی حالت میں اس پر تشدد کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ نشے میں سوار پیسنجر کی وجہ سے فلائٹ لینڈ کرنا پڑ گئی، ویڈیو دیکھ کر صارفین حیران

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند سیکنڈ تک دونوں کے درمیان لڑائی ہوتی ہے بعدازاں دیگر مسافر بیچ میں آجاتے ہیں اور لڑائی روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ابتک ایئر لائن کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی یہ واضح ہے کہ جھگڑنے والے نوجوان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔

متعلقہ خبریں