بھارتی اداکارہ تنیشا شرما نے خودکشی سے 15 منٹ قبل کس سے آخری بار ’ویڈیو کال‘ کی تھی؟ کیس میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم اور اداکارہ کا سابق بوائے فرینڈ شیزان خان کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ خودکشی سے قبل اداکارہ نے شیزان خان کے ساتھ نہیں بلکہ کسی اور شخص کے ساتھ آخری بار رابطہ کیا تھا۔
وکیل نے بتایا کہ تنیشا اس آدمی سے آن لائن ڈیٹنگ ایپلی کیشن ’ٹنڈر‘ پر ملی تھی اور ممکنہ طور پر اس سے محبت کرنے لگی تھی۔
اپنی موت سے 15 منٹ قبل اداکارہ نے اسی شخص سے آخری بار ویڈیو کال پر بات کی تھی۔ شیزان کے وکلا ء نے اس آدمی کی شناخت ’علی‘ کے نام سے بتائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ادکارہ کی خودکشی کے پیچھے کس کا ہاتھ؟ والدہ کا تہلکہ خیز انکشاف
وکلاء نے عدالت میں بتایا کہ تنیشا شرما 21 سے 23 دسمبر کے دوران علی نامی اس شخص کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھی اور خودکشی کے دن بھی اس شخص سے اس کا رابطہ رہا۔
واضح رہےکہ اداکارہ تنیشا شرما نے خودکشی سے قبل اپنے سابق بوائے فرینڈ، اداکار شیزان خان کی والدہ سے کیا بات کی تھی ، ان کے درمیان گفتگو کی مبینہ فون کال بھی لیک ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں ایک آڈیو سامنے آئی، جس کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ اس آڈیو میں تنیشا شرما کی آواز ہے جوکہ شیزان کی والدہ کہکشاں فیضی سے بات کررہی ہیں۔
لیک کال سنیں:

View this post on Instagram
تنیشا کو اس آڈیو میں یہ کہتے ہوئے اور روتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’اماں، آپ میرے لیے بہت زیادہ معنی رکھتی ہیں، آپ یہ جانتی بھی نہیں ہیں، میرا ہر بات آپ کو بتانے کا دل کرتا ہے اور اس لیے میرے ذہن جو بھی ہوگا میں آپ کو ہر بات بتاؤں گی‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’ لیکن پتا نہیں، مجھے خود بھی نہیں پتا کہ مجھے کیا ہورہا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال 24 دسمبر کو اداکارہ تنیشا شرما نے بھارتی ڈرامہ ’علی بابا داستان کابل‘ کے سیٹ پر خودکشی کر لی تھی۔
اس واقعے کے بعد اداکارہ کی والدہ نے تنیشا کے ساتھی اداکار شیزان خان پر شبہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد اداکار کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور کیس عدالت میں چل رہا ہے۔















