Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فضائی آلودگی کے لحاظ سےدنیا بھر میں کراچی سرفہرست

موسم کی تبدیلی کے بعد شہرِ قائد کی فضائی آلودگی میں خظرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے

 تفصیلات کے مطابق کراچی کی فضاء انتہائی خطرناک حد تک آلودہ ہوگئی ہے اور دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے کراچی  دنیا کا سب سے آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار357 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے ۔

جبکہ ڈھاکہ،بنگلہ دیش کا شمار دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہورہا ہے،اور یہاں  کی آلودگی240 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

 ائیر کوالٹی کی رپورٹ کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دہلی،بھارت 236 پریٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ 218 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ کلکتہ چوتھے نمبر پر ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی

ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔ 201 سے 300 درجے تک کی آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

فضائی آلودگی

فضائی آلودگی گیسوں کی زیادتی، زہریلی گیسوں، تابکاری شعاعوں، کیمیائی مادوں، ٹھوس ذرات، مائع قطرات، گرد و غبار اور دھویں وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت اور ماحول دونوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

متعلقہ خبریں