نیدرلینڈز کی معروف گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے پاکستان کا مشہور گانا پسوڑی گا کر سب حیران کردیا۔
حال ہی میں پاکستان میں نیدرلینڈز کے سفارت خانے نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں نیدرلینڈز کی معروف گلوکارہ ایما ہیسٹرز کو پاکستان کا سپر ہٹ گیت پسوڑی گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کو ابتک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب ڈچ سفارتخانے نے یہ بھی کہا کہ اگر پاکستانی گلوکار ڈچ گیت گا سکتے ہیں تو وہ ہمیں بھیجیں۔
واضح رہے کہ رواں برس پاکستان اور نیدرلینڈز اپنے دو طرفہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ منائیں گے۔
ننھی بچی نے پسوڑی گانا گا کر سب کے دل جیت لیے؛ ویڈیو وائرل
ننھی بچی کی بھارتی گلوکارہ آستھا گل کے ہمراہ بین القوامی سطح پر مشہور پاکستانی گانا پسوڑی گاتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی گلوکارہ آستھا گل ایک کانسرٹ میں ننھی مداح کے ساتھ مشہور گانے پسوڑی پر سُر سے سُر ملا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کانسرٹ کے شرکاء بھی شور مچا کر بچی کو خوب داد دے رہے ہیں۔
ویڈیو کو ابتک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
















