Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج رات آسمان پر سپر مون کا جادو، پاکستان میں بھی کچھی ہی دیر بعد دلکش نظارہ

کراچی میں چاند شام 5 بج کر 18 منٹ پر طلوع ہوا، جس کے بعد اسے مشرقی افق پر دیکھا جا سکے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سال کا دوسرا سپر مون دیکھا جا رہا ہے، معمول سے زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دینے والا یہ مکمل چاند آسمان پر دلکش منظر پیش کرے گا۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق نومبر کے مکمل چاند کو روایتی طور پر ’’بیور مون‘‘ کہا جاتا ہے۔ زمین سے نسبتاً زیادہ قربت کے باعث یہ عام دنوں کے مقابلے میں بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے، اسی کیفیت کو سپر مون کہا جاتا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق سپر مون رات 7 بج کر 53 منٹ پر اپنے مکمل مرحلے میں ہوگا، جبکہ مختلف شہروں میں چاند طلوع ہونے کے اوقات میں معمولی فرق متوقع ہے۔ کراچی میں چاند شام 5 بج کر 18 منٹ پر طلوع ہوا، جس کے بعد اسے مشرقی افق پر دیکھا جا سکے گا۔

اس بار سپر مون کی خاص بات یہ بھی ہے کہ چاند ستاروں کے مشہور جھرمٹ ’’سیون سسٹرز‘‘ کے قریب سے گزرے گا، جس سے رات کے آسمان پر ایک منفرد اور خوبصورت فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملے گا۔

فلکیاتی نظاروں میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے آج رات کھلے آسمان تلے اس قدرتی منظر سے لطف اندوز ہونے کا بہترین موقع ہے۔