Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آٹےکا سنگین بحران جاری، بلوچستان میں گندم کی شدید قلت

 ذرائع کا کہنا ہے  کہ بلوچستان میں آٹے کا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا ہے، بلوچستان حکومت نے پاسکو سے 100 کلو کی 2 لاکھ گندم کی بوریاں لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 روپے تک جا پہنچا ہے  جبکہ دوسری جانب بلوچستان حکومت کو گندم کی ٹرانسپورٹیشن مہنگی ہونےکی وجہ سے سستا آٹا پوائنٹس پر 1471 روپے میں ملنے والے 20 کلو کے سرکاری آٹے کے تھیلے میں 39 روپے اضافہ کرکے قیمت 1510 روپے میں مختص کردی گئی ہے۔

  ذرائع کے مطابق اس وقت کوئٹہ میں فی کلو آٹا 140 روپے کا ہوگیا ہے 20 کلو آٹے کا تھیلہ 2900 روپے 50کلو آٹے کا تھیلہ7100 سے اور 100 کلو آٹا 14200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے شہر کے 11 مقامات پر سستا آٹا پوائنٹس پر 20 کلو آٹا 1510 روپے میں دستیاب ہے تاہم آٹا کم اور عوام زیادہ ہونے کی وجہ کئی گھنٹوں لائن میں کھڑے رہنے کے باوجود شہری آٹا لیے بغیر گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہیں۔

’ ٹرانسپورٹ مہنگی ہونے کی وجہ سے  اس سال 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 39 روپے اضافہ ہوا ہے‘محکمہ خوراک

محکمہ خوراک نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال بھی پاسکو سے 2 لاکھ گندم کی بوریاں خریدی گئی تھیں جس میں 100 کلو گندم بوری کے ٹرانسپورٹ جارجز 705 روپے ادا کیے گئے تھے تاہم  اس بارحکومت نے پاسکو سے 100 کلو گندم 6183 روپے کے حساب سے خریدی ہے جس میں100 کلو گندم کی بوری پر 737 روپے ٹرانسپورٹ جارجز ادا کیے گئےہیں۔

محکمہ خوراک  نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ مہنگی ہونے کی وجہ سے  اس سال 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 39 روپے اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے پاسکو سے 100 کلو کی 2 لاکھ گندم کی بوریاں لی ہیں۔

کوئٹہ: محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے قائم کردہ آٹا سیل پوائنٹس فعال

 کوئٹہ میں ٹوکن سسٹم کے تحت آٹا سیل پوائنٹس پرشہریوں کو سرکاری ریٹ پر آٹا فروخت کیا جانے لگا

 ذرائع کے مطابق  کوئٹہ میں سخت سردی کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد آٹے کے حصول کیلئے لمبی قطاروں میں لگی ہوئی ہے جہاں ٹوکن سسٹم کے تحت محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے قائم کردہ آٹا سیل پوائنٹس پرشہریوں کو سرکاری ریٹ پر آٹا فروخت کیا جارہا ہے۔

ممبر وزیراعلی بلوچستان انسپکشن ٹیم  کے نور پرکانی نےکوئٹہ کےاسسٹنٹ کمشنر  عطاء المنہم اور محکمہ خوراک کےڈائریکٹر  جابر بلوچ کے ہمراہ سستا آٹا سیل پوائنٹ  میںکئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں