Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

پرتگالی وزیرِ خارجہ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بھی پاکستان آیا ہے

اسلام آباد: پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری (یورپ) سفیر عائشہ علی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پرتگالی وزیرِ خارجہ نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار کی دعوت پر 22 سے 23 نومبر 2026ء تک پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پرتگالی وزیرِ خارجہ پاؤلو رینجل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے جبکہ انکی پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پرتگالی وزیرِ خارجہ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بھی پاکستان آیا ہے تاہم پرتگالی وفد پہلے پاک پرتگال بزنس فورم میں شرکت کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ابیان میں مزید کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لینے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔

متعلقہ خبریں