Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

 صوبہ پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا سسٹر صوبے بن گئے، پرویز الہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا سسٹر صوبے بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبہ پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا سسٹر صوبے بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیلیفورنیا میں معاہدے پر دستخط کئے، چیئرمین پی اینڈ ڈی واصف خورشید نے پنجاب حکومت کی نمائندگی کی جبکہ سفیر مسعود خان، کریس آر ہولڈن، امریکی حکام اور ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 

یہ بھی پڑھیں؛ سرمایہ کاروں کی انوسٹمنٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، چودھری پرویز الٰہی

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اورکیلیفورنیا کےدرمیان ایم او یو کا اطلاق 2026 تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں؛ معاشرے کی ترقی کے لئے معاشی و سماجی انصاف ضروری ہے، چودھری پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ اور تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیات اور ثقافت کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ ملے گا اور کیلیفورنیا کے عوام میں باہمی دلچسپی کے امور کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

متعلقہ خبریں