Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور ؛ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا 12 واں اجلاس منعقد

لاہورمیں  پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا12 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں ملتان میں متعدد دو طرفہ سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ملتان وہاڑی دوطرفہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے ۔

پرویز الہی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ملتان سے ٹبہ سلطان پورتک دوطرفہ 39 کلو میٹرطویل سڑک تعمیرکی جائے گی جو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنے گی۔

اس سڑک کی تعمیرایک سال میں مکمل ہوجائے گی

 جبکہ دوسرے مرحلے میں ٹبہ سلطان پورسے وہاڑی تک 47 کلو میٹرطویل دوطرفہ سڑک ورکس اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ بنائے گی۔

اجلاس میں  ماحولیاتی اور سماجی مینجمنٹ سسٹم کی بھی منظوری دی گئی 

 علاوہ ازیں اجلاس میں فیصل آباد چنیوٹ اور سرگودھا میں بھی سڑک کی تعمیر کے منصوبے  کی منظوری دی گئی ہے جو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دو مراحل میں مکمل کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں فیصل آباد سے چنیوٹ تک سڑک  کی تعمیرمکمل کی جائے گی۔

اجلاس میں گزشتہ 11 ویں اجلاس میں کے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی

 اس اجلاس میں میاں اسلم اقبال،محسن لغاری،علی افضل ساہی،عام سعید راں،خدیجہ عمر، جی ایم سکندر، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹریز منصوبہ بندی و ترقیات، خزانہ، قانون، ہاؤسنگ، تعمیرات و مواصلات، ممبر پی اینڈ ڈی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اور متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کری جبکہ  راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈی جی ویڈیولنک کے ذریعےاس اجلاس میں شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں