بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتھک روشن کی پہلی اور مشہور زمانہ فلم کہو نا پیار ہے کے ننھے اداکار (امیت) ابھیشک شرما کی نئی تصویر نے صارفین کو شدید پریشان کردیا ہے۔
حال ہی میں اداکار ابھیشک شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کہو نا پیار ہے کے 23 سال مکمل ہونے پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں؛ ماہرہ خان اور ہریتھک روشن کی ملاقات؛ ویڈیو وائرل
ابھیشک شرما نے اس خاص دن پر اپنی ہریتھک کے ساتھ فلم کہو نا پیار ہے کے سیٹ پر لی گئی تصویر شیئر کی ہے اور اس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’بڑا طویل سفر طے کرلیا، مجھے خوشی ہے کہ میں اس بہترین تاریخی فلم کا حصہ تھا ‘۔
View this post on Instagram
انہوں نے فلم میں کام کرنے کا موقع دینے پر راکیش روشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ نے مجھے میرے شوق سے روشناس کروایا ‘۔
اداکار نے بڑے بھائی ہریتھک روشن کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اس سفر کی وجہ سے میرا بچپن بہت اچھا رہا ‘۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ابھیشک شرما نے فلم کہو نا پیار ہے میں ہریتھک روشن کے چھوٹے بھائی امیت کا کردار ادا کیا تھا۔




















