بالی ووڈ کی بولڈ اور متنازعہ اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کا کہنا ہےکہ انھیں بھارت میں اسلام قبول کرنے کے حوالے سے کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالآخر عادل خان نے پہلے انکار اور پھر اقرار کے بعد راکھی سے شادی کی تصدیق کردی ہے، جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔
اس سے قبل کچھ ویڈیوز شیئر کی گئی ، جن میں راکھی کو کلمہ پڑھ کر نکاح قبول کرتے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ راکھی ساونت کی کلمہ پڑھتے ہوئے نکاح کی ویڈیو وائرل
راکھی نے اپنے مسلم دوست سے شادی اور اسلام قبول کرنے کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ’’میں بھارت میں رہتی ہوں کوئی یہاں طالبان کی حکومت نہیں ہے‘‘۔

انہوں نے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے بھارتی میڈیا سے گفتگو کی، جس دوران راکھی نے ’لو جہاد اینگل‘ پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔
ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یہ ہندوستان ہے یہاں کوئی طالبان نہیں، مجھے اسلام قبول کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی کیوں کہ یہاں ہر چیز کی اجازت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کی شادی؛ شوہر عادل خان نے یو ٹرن لے لیا
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: عادل خان کتنا دولتمند؟ اور اب تک راکھی کو کتنے قیمتی تحائف دے چکاہے؟ جانئیے















