Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو؛ ’میرے بھائی سلمان نے میرا گھر بسا دیا‘، راکھی کا نیا بیان

بالی ووڈ کی بولڈ اور متنازعہ اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت  کا کہنا ہےکہ ’میرے بھائی سلمان خان نے میرا گھر بسا دیا‘۔

راکھی کی اپنے مسلم دوست عادل خان درانی سے شادی کے حوالے سے  ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں عادل نے اعتراف کیا کہ ہاں ان کی راکھی سے شادی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

یہ بھی پڑھیں؛ راکھی ساونت کی کلمہ پڑھتے ہوئے نکاح کی ویڈیو وائرل

اعترافی بیان کے بعد راکھی  نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ عادل کو سلمان خان نے لازمی فون کیا ہوگا تبھی یہ مانا ہے۔

 عادل خان نے راکھی سے کہا کہ آپ نے ایسے ہی اعلان کردیا ، مجھے بہت سی چیزیں دیکھنی تھیں، بہت سے لوگوں سے پوچھنا تھا، جب سب نے اوکے کیا تو میں نے بھی اعلان کردیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

اس موقع پر راکھی نے کہا ’بھائی (سلمان خان) ان کو بہت پیار کرتے ہیں، بھائی سے ملے بھی ہیں یہ، یقیناً بھائی کا فون تو آیا ہی ہے ان کو ، آپ جانتے ہی ہیں کروایا ہی ہے، بھائی کے ہوتے ہوئے منع کرسکتے ہیں کیا بہن کو شادی کا؟ بھائی کا فون آئیگا تبھی تو ہوسکتا ہے نا کچھ۔‘

یہ بھی پڑھیں: عادل خان کتنا دولتمند؟ اور اب تک راکھی کو کتنے قیمتی تحائف دے چکاہے؟ جانئیے

جب صحافیوں نے عادل سے پوچھا کہ کیا اس معاملے پر انہیں سلمان خان کی کال موصول ہوئی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ’سلمان بہت اچھے اور عاجز انسان ہیں، انہوں نے مجھے کچھ چیزیں کہیں اور میں نے کہا ٹھیک ہے، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔‘

پھر راکھی نے مزید کہا کہ ’میرے بھائی سلمان نے میرا گھر بسا دیا۔

 

متعلقہ خبریں