آج ہم آپکو بتائیں گے کہ مائیکرو ویو اوون کے دروازے پر سیاہ جالیاں کیوں ہوتی ہیں۔
آج کے دور میں باورچی خانہ کا تصور مائیکرو ویو کے بغیر ممکن نہیں، یہ مشین اب ہر گھر کی ضرورت بن گئی ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مائیکرو ویو اوون کے دروازے پر سیاہ جالیاں کیوں ہوتی ہیں؟ بیشر افراد کو معلوم ہی نہیں ہوگا تو آئیے اس خبر میں آج ہم آپکو بتاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مائیکروویو اوون میں یہ نمبر والے بٹن کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں اس میں چھُپے راز
درحقیقت جب حفاظت کی بات آتی ہے تو یہ چھوٹے جال بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں، ان سیاہ جالیوں کے بغیر ہم مائیکرو ویوز سے نکلنے والی شعاؤں کے نقصان دہ اثر و رسوخ کا شکار ہو سکتے ہیں۔
مائیکرو ویو کے اندر موجود الیکٹرو میگنیٹک شعاﺅں کو باہر آنے سے روکنے کے لئے ایک دھاتی جالی استعمال کی جاتی ہے۔
اس جالی سے بنے مزاحمتی ڈبے کو ”فیراڈے کیج“ کہا جاتا ہے جو کہ الیکٹرو میگنیٹک شعاﺅں کو اپنی سطح سے منعکس کر کے باہر آنے سے روکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چند ایسی چیزیں جنہیں مائیکرو ویو میں رکھنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے
شاپنگ ٹرالی کہ پیچھے یہ والی جگہ کیوں ہوتی ہے؟ حیرت انگیز وجہ جانیے
آپ جب بھی سامان لینے شاپنگ مال گئے ہوں گے تو ٹرالی کا استعمال تو ضرور کیا ہو گا لیکن کبھی اس میں موجود اس حصے کے بارے میں نہیں جان پائے ہوں گے کہ یہ کیوں ہوتا ہے۔

دراصل ٹرالی میں موجود یہ حصہ اس لیے ہوتا ہے کیونکہ انسان کی کچھ چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو وہ ٹرالی میں رکھ کر ظاہر نہیں کرنا چاہتا تو ایسی چیزوں کو اس حصے میں رکھ سکتے ہیں۔
برگر اور فرنچ فرائز کو گتے کے ڈبوں میں دیے جانے کا اصل مقصد کیا ہوتا ہے؟ جانیے
برگر کھانے کے شوقین تو تقریباً سبھی ہوتے ہیں خواہ وہ کسی بھی ایج گروپ سے ہوں۔
لیکن کیا آپ کے دماغ میں کبھی یہ سوال آیا ہے کہ دکاندار برگر اور فرنچ فرائز کو گتے کے ڈبوں میں ہی کیوں دیتے ہیں؟
اگر نہیں آیا تو کوئی مسئلے کی بات نہیں کیونکہ جب ہم کوئی چیز خریدتے ہیں تو ہمیں بھوک لگی ہوتی ہے اور اس طرح کے سوالات اس وقت دماغ میں نہیں آتے یہ فارغ وقت میں دماغ میں آنے والے سوالات میں سے ایک ہے۔

خیر ہم آپ کو اس کی وجہ بتاتے ہیں، دراصل یہ ڈبا ہم پلیٹ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں اسی لیے دکاندار ہمیں اس ڈبے میں برگز اور فرنچ فرائز دیتے ہیں۔
فرائنگ پین کے ہینڈل میں سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ دلچسپ وجہ جانیے
فرائنگ پین کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے لیکن اس کے ہینڈل میں سوراخ کیوں ہوتا ہے اس کی وجہ عموماً لوگوں کو نہیں پتا ہوتی۔
کیا آپ کو فرائنگ پین کے ہینڈل میں سوراخ کی وجہ پتا ہے اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
دراصل جب ہم کچھ پکا رہے ہوتے ہیں تو چمچ کا استعمال کرتے ہیں اور ہماری عادت ہوتی ہے کہ اس چمچ کو استعمال کے بعد پاس پڑی پلیٹ یا پھر فرائنگ پین کے ڈھکن پر رکھ دیتے ہیں۔

لیکن ہم آپ کو بتاتے چلیں کے یہ طریقہ غلط ہے کیونکہ کمپنی نے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی فرائنگ پین کے ہینڈل میں یہ سوراخ بنایا ہے تاکہ آپ کھانے میں چمچ چلانے کے بعد اس میں لٹکا سکیں۔




















