Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی مخالفت بھارتی سیاست میں ایک طے شدہ طریقہ کار بن چکا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے پاکستان کی مخالفت بھارتی سیاست میں ایک طے شدہ طریقہ کار بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے پاکستان پر دہشتگردی پھیلانے  کے بیان پر  وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ  نے شدید ردعمل دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ   یہ بیان بھارتی قیادت کے پاکستان کے بارے میں جنون کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان مخالف جنون ہی انہیں بار بار ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر مجبور کرتا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ  بھارت کو غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر اور دیگر جگہوں پر ناکامیوں کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کی عادت ہے۔ پاکستان کی مخالفت بھارتی سیاست میں ایک طے شدہ طریقہ کار بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، ترجمان دفتر خارجہ

انہوں نے مزید کہا کہ  مقامی سیاسی فائدے کے لیے پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دینے کا رواج بند ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ نے چنئی میں تقریب کے دوران پاکستان پر دہشتگردی پھیلانے کے الزامات عائد کیے تھے۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا  تھا کہ بالاکوٹ حملے میں بھارتی فضائیہ نے پاکستان کو کڑا پیغام دیا۔

متعلقہ خبریں