Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کیخلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس، سماعت 24 جنوری تک ملتوی

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت چوبیس جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم کے رخصت ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے مقدمے پر سماعت کی عمران خان کی جانب سے جونیئر وکیل سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے بیرسٹر اسامہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس کی اگلی سماعت چوبیس جنوری کو ہوگی۔ کیس کی سماعت کرنے والے جج رانا مجاہد کریم کی ججز کورس پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔

متعلقہ خبریں