Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

این اے 193 ضمنی انتخاب، ن لیگ کا عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے این اے 193 (راجن پور ون) سے نوجوان عمار لغاری کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ڈیرہ غازی خان میں ان کی زراعت کے شعبے اور عوامی بہبود کے لئے کام کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

عمار لغاری کون ہیں؟

عمار لغاری اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، 2019 میں انہوں نے برطانیہ کی ممتاز سسیکس یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔

تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوجوان عمار لغاری نے ڈیرہ غازی خان میں زراعت کے شعبے میں ماحول دوست جدید اور تخلیقی رجحانات متعارف کروائے جس سے علاقے میں زراعت کو ترقی ملی۔

اس کے علاوہ عمار لغاری نے ڈی جی خان اور راجن پور میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے باصلاحیت پڑھے لکھے نوجوانوں کو سیاسی عمل میں آگے لانے کی سوچ کے تحت عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا۔

 193 راجن پور کا انتخابی شیڈول جاری

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کی خالی نشست 193 راجن پور کا انتخابی شیڈول جاری کردیا۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق این اے 193 راجن پور میں پولنگ 26 فروری کو ہوگی ، امیدوار 19 جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 2 فروری کو جاری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن، عمران خان پی ڈی ایم کو ٹف ٹائم دینے کو تیار

یاد رہے کہ یہ نشست تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، سردار جعفر خان لغاری 31 دسمبر کو لاہورمیں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

سردار جعفر خان لغاری جام پور کے حلقہ این اے 193 کے منتخب ایم این اے تھے، وہ طویل عرصہ سے کینسر میں بھی مبتلا تھے۔

متعلقہ خبریں