Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم جلد دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار ہوں گے، رکی پونٹنگ

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم جلد دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی  ریویو میں  گفتگو کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے آئی سی سی ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا، کرکٹر آف دی ایئر قرار

انہوں نے کہا کہ  بابر اعظم کی بہترین کرکٹ کا سامنے آنا ابھی باقی ہے۔ان  میں وہ تمام صلاحیتیں ہیں جو ایک اچھے کھلاڑی کو عظیم پلیئر بنا تی ہیں۔

https://mobile.twitter.com/ICC/status/1619186224500973569

سابق آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ بابر اعظم دیگر عظیم پلیئرز کی طرح کافی پختہ مزاج کے کھلاڑی ہیں۔رنز بنانے کی رفتار کا بدلنا بھی ان کی زبردست صلاحیت ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر میں دو پاکستانی کھلاڑی شامل

رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم تکنیکی طور پر ایک بہترین کرکٹر ہیں، انہیں بیٹنگ کرتا دیکھ کافی اچھا لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر کی کپتانی میں بھی وقت کے ساتھ بہتری آئے گی اور وہ جلد دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار ہوں گے۔

https://twitter.com/Adeelsyedx/status/1619066128323715072

متعلقہ خبریں