انگلینڈ سے تیسرے ون ڈے میں شکست کے باجود جنوبی افریقہ نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
کمبرلی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں میزبان جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ابتدا میں فیصلہ بلکل درست ثابت ہوا جب صرف 14 رنز پر انگلینڈ کی تین وکٹیں گرگئیں۔
تاہم کپتان جوز بٹلر اور ڈیوڈ ملان نے چوتھی وکٹ پر 232 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کو نہ صرف مشکل سے نکالا بلکہ کمانڈنگ پوزیشن بھی دلوادی۔
مزید پڑھیں: ایلکس ہیلز کے بعد مزید انگلش پلیئر پی ایس ایل کو قومی فرض پر ترجیح دینے لگے
دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچریز اسکور کیں۔جوز بٹلر نے 131 اور ڈیوڈ ملان نے 118 رنز بنائے۔معین علی جارحانہ 41 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔
انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نگیدی نے 4، مارکو جینسن نے 2 اور سیساندا مگالا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 44ویں اوور میں 287 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
Jos Buttler scores an incredible century to help England secure the third ODI against South Africa.#SAvENG | 📝 https://t.co/XnXw4Jq72m pic.twitter.com/kQZr3OvVwF
— ICC (@ICC) February 1, 2023
ہینرچ کلاسن 80، ریزا ہینڈرکس 52، ایڈن مارکرام 39، کپتان ٹمبا باووما 35 اور وین پارنیل 34 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 6، عادل رشید نے 3 اور کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Jofra Archer was back to his best in the third #SAvENG ODI 🔥 pic.twitter.com/emWp4kjblL
— ICC (@ICC) February 2, 2023
میچ میں شکست کے باجود جنوبی افریقہ نے تین ون ڈے میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
مزید پڑھیں: ڈیوڈ وارنر کو بھی ریڈ بال کرکٹ کے مستقبل پر تشویش
انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


















