نیزہ بازی میں پاکستان کی ٹیم آف فور نے تمام ٹیموں کو پچھاڑ دیا ہے۔
نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائر کا پہلا راؤنڈ پاکستان نے اپنے نام کرلیا ہے جب کہ اردن کی ٹیم دوسرے اور شام کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی خواتین نیزہ بازی ٹیم انٹرنیشنل چیمپئن شپ کیلیے روانہ
سنگل مقابلوں میں اردن کا گھڑ سوار پہلے اور پاکستانی سوار دوسرے نمبر پر رہا جب کہ اردن کا ہی گھڑ سوار تیسرے نمبر پر بھی رہا۔
واضح رہے کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں دو دن کا کھیل باقی ہے جب کہ سب سے زیادہ اسکور کرنے والی دو ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
دنیا بھر سے آئی ٹیموں کا استقبال پاکستان گھڑ سواری فیڈریشن کے صدر سلطان محمد علی نے کیا۔
یاد رہے کہ نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائر پاکستان میں پہلی بار ہورہے ہیں جس میں بیلاروس، ایران، شام، اردن اور پاکستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
صدر گھڑ سواری فیڈریشن صاحبزادہ سلطان نے پہلے دن کے کامیاب سواروں کو میڈل پیش کیے۔


















