پاکستانی بیٹر منیبہ علی نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئر لینڈ کے خلاف گروپ میچ میں منیبہ علی نے سنچری بنا کر پہلی پاکستانی بیٹر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
پاکستان کی پہلی ویمن کرکٹر کا اعزاز حاصل کرنے والی منیبہ علی نے آئرلینڈ کے خلاف میچ میں 68 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
منیبہ علی ٹی 20 میں سینچری کرنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر بن گٸیں
منیبہ نے آٸرلینڈ کے خلاف گروپ میچ میں 68 گیندوں پر 102 رنز کی اننگز کھیلی
منیبہ علی کی اننگ میں 14 دلکش چوکے شامل تھے۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 166 رنز بنائے، اور آئرلینڈ کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار نے 33 رنز بنائے، جبکہ آئرلینڈ کی آرلین کیلی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔


















