Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر وائرل

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں معروف ٹک ٹاک جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kanwal Aftab (@kanwal.135)

تصاویر میں معروف ٹک ٹاک جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین کو بیٹی کے ہمراہ انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں کنول آفتاب اور ذوالقرنین اپنی بیٹی کے ہمراہ ہاتھی کی سواری کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kanwal Aftab (@kanwal.135)

اس سے قبل  دونوں نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی اور اس کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا گیا  کہ دونوں نے شادی کی پہلی سالگرہ بڑی دھوم دھام سے منائی اور اپنی ننھی شہزادی کو بھی خوب تیار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kanwal Aftab (@kanwal.135)

تصاویر میں دیکھا گیا  کہ کنول آفتاب نے سنہرے رنگ کی ساڑھی اور ذوالقرنین سکندر نے سفید رنگ کی شرٹ اور سیاہ رنگ کا کوٹ پہنا ہوا اور اگر ان کی ننھی بیٹی کو دیکھیں تو اس نے کنول آفتاب کی ساڑھی جیسا رنگ زیب تن کیا ہوا ہے۔

دونوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنی محبت کی کہانی بیان کی کہ کس طرح وہ 2020 میں ایک دوسرے سے ملے،2021 میں نکاح ہوا، 2022 میں رخصتی اور اب 2023 میں ان کے ہاں ننبی شہزادی کی پیدائش ہوئی۔

سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے دونوں کو خوب مبارکباد دی اور ڈھیر ساری دعائیں بھی دیں۔

 

متعلقہ خبریں