Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترکیہ میں زلزلہ؛ بلی کی اپنے محسن کا شکریہ ادا کرتے ویڈیو وائرل

ترکیہ میں زلزلے کے بعد ملبے میں دبی بلی کو ریسکیو کر لیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی کیسے ایک ترک امدادی کارکن کے ساتھ چمٹی ہوئی اور اس سے والہانہ محبت کا اظہار کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے میدان عمل میں پیش پیش

العربیہ نیوز کے مطابق ریسکیو ورکر نے اس بلی کو ملبے کے نیچے سے نکالا تھا، بلی وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورکر کے ساتھ چمٹ گئی اور پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔

دوسری جانب بلی کے انکار کرنے پر ریسکیو ورکر نے اسے گود لینے کا فیصلہ کیا اور اسے اپنے گھر لے گیا۔

May be an image of 1 person, cat and indoor

متعلقہ خبریں