بھارت کے معروف اداکار اکشے کمار کی مداح سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں بھارت کے معروف اداکار اکشے کمار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تقریب میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کے ایک مداح نے رکاوٹیں عبور کر کے ان سے ملنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر نوجوان فین کو جھٹکے سے زمین پر گرا دیا۔
بعدازاں اکشے کمار نے فوری طور پر سیکیورٹی اہلکاروں کو نوجوان پر ہاتھ اٹھانے سے منع کرتے ہوئے نوجوان مداح کو اٹھا کر گلے لگایا۔
اس سے قبل بھارت کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں اداکار اکشے کمار کو بالی ووڈ کی مشہور رقاصہ نورا فتیحی کے ہمراہ مشہور گانے ’ کُڑیے نی تیری وائب ‘ پر ڈانس کرتے دیکھا گیا۔




















