معروف بھارتی اداکار نندا موری تراکا رتنا کا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار اور سیاستدان نندا موری تراکا رتنا کو سیاسی ریلی میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں کئی روز تک زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔

تیلگو سنیما کی کئی مشہور شخصیات اور سیاست دانوں نے اداکار کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات جاری کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ 39 سالہ اداکار ننداموری تراکا رتنا نے 2002 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور کئی تیلگو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔




















