Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زیادہ چائے پینے کے نقصانات؛ جانیے

دنیا کے مقبول ترین مشروبات میں سے ایک چائے ہے جسے کروڑوں افراد پینا پسند کرتے ہیں۔

چائے روایتی طور پر معمولی بخار یا عام سردی کے علاج کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔

موسم سرما کی آمد سے چائے پینے والوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ ہر قسم کی چائے صحت کے بے شمار فوائد سے بھری ہوتی ہے لیکن بہت زیادہ چائے پینا آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

پریشانی اور تناؤ

چائے میں کیفین نامی جز موجود ہوتا ہے اور اس کی زیادہ مقدار انزائٹی، بے چینی اور تناؤ کا باعث بن سکتی ہے۔

سیاہ چائے میں کیفین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور چائے کو زیادہ ابالنے سے کیفین کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے۔

قبض

Constipation: Stop suffering in silence

چائے میں تھیوفیلین نامی مادہ پایا جاتا ہے جو آپ کے نظام انہضام کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور قبض کا سبب بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چائے نہ ملنے پر کچھ افراد کو سر درد کیوں ہوتا ہے؟ وجہ جانیے

ایسڈ ریفلکس

At-Home Treatment for Acid Reflux and GERD

چائے میں کیفین ہوتی ہے، جو ایسڈ ریفلکس کی موجودہ علامات کو خراب کر سکتی ہے یا سینے میں جلن پیدا کر سکتی ہے۔ مزید برآں، کیفین پیٹ کے تیزاب کی مجموعی مقدار کو بڑھا سکتی ہے۔

نیند کی خرابی

How Does Insomnia Affect Women? | Sleep Foundation

چائے میں موجود کیفین کے باعث اس مشروب کا زیادہ استعمال نیند کو متاثر کر سکتا ہے، میلاٹونین وہ ہارمون ہے جو دماغ کو نیند کا سگنل دیتا ہے اور کیفین سے اس ہارمون بننے کا عمل متاثر ہوتا ہے، جس کا نتیجہ نیند کے متاثر ہونے کی شکل میں نکلتا ہے۔

حمل کی پیچیدگیاں

چائے اسقاط حمل یا کم پیدائشی وزن کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ حمل کے دوران چائے بالکل نہیں پینی چاہیے۔

متعلقہ خبریں