Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 213 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بیٹر منیبہ علی نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی

نتالی اسکیور 81 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں ۔ڈینی ویاٹ 59 اور ایمی جونز 47 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہیں۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 2 جبکہ طوبیٰ حسن ، سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ریکارڈ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بناسکی۔ طوبیٰ حسن 28، فاطمہ ثنا ناٹ آؤٹ 16، سدرہ امین 12 اور کپتان ندا ڈار 11 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے کیتھرین اسکیور  اور چارلی ڈین نے 2،2 جبکہ نتالی اسکیور، سارہ گلین اور صوفی ایکلسٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ندا ڈار نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اس شکست کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

متعلقہ خبریں