پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اداکارہ سجل علی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ سجل کو میں نے ایسے خوش کبھی نہیں دیکھا جیسے وہ اب ہیں، وہ شاندار اداکاری کرتی ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے۔
میزبان کی جانب سے سجل علی کو پیغام دینے کے سوال پر اشنا شاہ نے کہا کہ میں سجل علی کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں، سجل آپ ایک اسٹار ہیں، ایک ملکہ ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ اب سمجھ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ اشنا شاہ کس الجھن کا شکار ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں میری سجل علی سے بات ہوئی اور ہم نے بہت باتیں کی۔ میرا پہلا ڈرامہ ان کے ساتھ ہی تھا، ہم زیادہ نہیں ملے لیکن میں نے انہیں سب سے زیادہ مطمئن، خوش اور پر اعتماد دیکھا ہے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
اداکارہ اشنا شاہ نے کہا کہ وہ اپنی زندگی سے بہت خوش ہے اور اتنی اچھی جگہ پر ہیں۔ سجل علی بہت پروفیشنل اداکارہ ہیں۔
اس سے قبل معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے گولفر حمزہ امین سے منگنی کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

تصاویر میں اداکارہ اور ان کے منگیتر سمیت رشتے داروں کو دیکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اشنا شاہ کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی؟
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’میرے مسنگ پزل سے ملیے ، لڑکا خوبصورت بھی ہے اور اچھا بھی بسم اللہ کریے‘ ۔















