Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوجوانوں کو ملکی ترقی اور سلامتی میں کردار ادا کرنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

‘نوجوان نسل پاکستان کا روشن مستقبل اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہے’

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ملکی ترقی، سلامتی اور استحکام میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلباء و اساتذہ سے خصوصی نشست کی اور قومی سلامتی و یکجہتی پر گفتگو بھی کی۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی، ملکی سالمیت اور دشمن کے پروپیگنڈا کو مؤثر جواب دینے کیلئے نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنا ناگزیر ہے، نوجوان نسل پاکستان کا روشن مستقبل اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہے۔

انہوں نے تعلیمی اداروں میں قومی شعور، حب الوطنی اور ملکی ترقی میں ذمہ دارانہ کردار کے فروغ پر بھی زور دیا۔

اس دوران آئی بی اے کراچی کے طلباء و اساتذہ نے ملکی ترقی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

طلباء نے پاکستان کے خلاف دشمن کے منفی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں