Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیسٹ رینکنگ: 40 سالہ جیمز اینڈرسن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے 40 سالہ فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

بولرز کی فہرست میں  انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: جیمز اینڈرسن 650 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

کافی عرصے  ٹیسٹ بولنگ میں نمبر ون رہنے والے پیٹ کمنز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

بھارت کے روی چندرن  ایشون ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ  پیٹ کمنز دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بدستور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کے حوالے سے جیمز اینڈرسن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ  پاکستان کے بابر اعظم کا رینکنگ میں تیسرا نمبر برقرار ہے۔

متعلقہ خبریں