Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے والی وہ عام عادت جس سے اکثر لوگ لاعلم ہیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کے دورانیے اور ہارٹ اٹیک کے خطرے کے درمیان تعلق موجود ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی کمی اور بے خوابی کے نتیجے میں ہر عمر کے افراد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا ہے۔

 تحقیق کے دوران 11 لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی جن میں سے ایک لاکھ 53 ہزار بے خوابی کے مسئلے کا سامنا کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کھانے کے بعد احساسات کو لکھنا صحت مند کھانے کی ترغیب دلاتا ہے، تحقیق

محققین نے دریافت کیا کہ بے خوابی کے شکار افراد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ 1.69 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کے دورانیے اور ہارٹ اٹیک کے خطرے کے درمیان تعلق موجود ہے،5 گھنٹے یا اس سے کم وقت تک سونے والے افراد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 1.56 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

اس کے برعکس 6 سے 8 گھنٹے کی نیند سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوتا ہے البتہ 9 گھنٹے تک سونے سے دل کی صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے، یعنی بہت زیادہ نیند بھی نقصان دہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوڑوں کو صحت مند رکھنے کے لیے یہ غذائیں استعمال کریں

   اس کے علاوہ محققین کا کہنا تھا کہ نیند کی کمی اور بے خوابی کے نتیجے میں ہر عمر کے افراد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا ہے۔

متعلقہ خبریں