Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ سندھ، طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکاء کے سوالات کے مفصل اور مدلل جوابات دیے

ترجمان پاک فوج ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سندھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف جامعات کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست خصوصی نشست کی۔

اس دورے کے دوران سندھ یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی، لیاقت یونیورسٹی اور شہید اللہ بخش یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکاء کے سوالات کے مفصل اور مدلل جوابات دیے جبکہ اس موقع پر قومی یکجہتی، ملکی سلامتی اور دشمن کے پروپیگنڈے کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

نشست کے شرکاء نے قومی یکجہتی، ملکی استحکام اور پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ آج کی خصوصی نشست میں سوشل میڈیا پروپیگنڈا، قومی شعور اورملکی دفاع میں پاک فوج کے کردارکو سمجھنے کا موقع ملا۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل، افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں