Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زیادہ چائے پینے والوں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی

دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا مشروب چائے ہے اور اگر آپ بھی اس کے شوقین ہے تو آپ کیلئے ایک اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن میں بلیک ٹی کے دو یا دو سے زائد کپ پینے سے صحت بھی ٹھیک رہتی ہے اور عمر بھی طویل ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ خبردار! چائے کے ساتھ یہ کھانا آپ کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے

تحقیق میں برطانیہ کے 40 سے 69 سال کی عمر کے 5 لاکھ افراد کو شامل کیا گیا، یہ تمام افراد چائے کا شوق رکھتے تھے۔

10 سال بعد تحقیق کے نتائج سے یہ معلوم ہوا کہ جو افراد وقفے سے روزانہ دو یا دو سے زیادہ کپ چائے پیتے تھے وہ دل کی بیماری سمیت فالج جیسے خظرناک بیماری سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ خبردار! اگر آپ بھی چائے کے ساتھ پاپے کھاتے ہیں تو اس کے نقصانات جان لیں

 اس کے علاوہ اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ جو افراد دودھ پتی والی چائے پیتے ہیں ان کی صحت کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچتا البتہ چینی کی مقدارکو ذرا کم ہی رکھیں۔

متعلقہ خبریں