Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیٹ جی پی ٹی کو آپ کن کاموں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں؟

اوپن اے آئی نامی کمپنی نے آرٹیفیشل ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ جی پی ٹی کوتیار کیا ہے جس نے صرف چند ماہ کے دوران ہی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

اس کا مکمل نام ’چیٹ جنریٹیو پری ٹرینڈ ٹرانسفارمر‘ ہے، یہ بہترین مصنوعی ذہانت والا چیٹ بوٹ ہے جو آپ کے سوالات کو سمجھ کر اس کا تفصیلی جواب دیتا ہے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ چیٹ جی پی ٹی کو کن مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کو ٹکر دینے والے ’چیٹ جی پی ٹی‘ میں نیا کیا ہے؟

 سی وی بنائیں

چیٹ جی پی ٹی آپ کے لیے بہت اچھی سی وی تیار کر سکتا ہے، بس آپ کو اسے یہ بتانا ہے کہ آپ اپنی سی وی میں کیا کچھ چاہتے ہیں۔

ملازمت کے انٹرویو کی تیاری

چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے آپ دفتری انٹرویو کی تیاری کر سکتے ہیں، بس آپ کو اس سے پوچھنا ہوگا کہ جاب انٹرویو کے لیے تیاری کیسے کی جائے یا اس میں کیا ممکنہ سوالات پوچھے جاسکتے ہیں اور ان کا جواب کیا ہے۔

تحریر کا خلاصہ اور اسے سادہ بنانا

چیٹ جی پی ٹی رپورٹس، ویب پیجز اور دیگر مواد کا خلاصہ بھی آپ کو فراہم کر سکتا ہے تاکہ آپ کو لمبی تحریروں کو پڑھ کر وقت ضائع نہ کرنا پڑے۔

کوڈ تحریر کریں یا ٹھیک کریں

چیٹ جی پی ٹی سے آپ متعدد کمپیوٹر کوڈز سمجھ سکتے ہیں یا ان کو تحریر کرسکتے ہیں۔

مصنف بنیں

چیٹ جی پی ٹی کو مختلف منظر نامے فراہم کرکے آپ کسی کہانی کو تحریر کروا سکتے ہیں۔

گیمز کھیلیں

آپ چیٹ جی پی ٹی پر متعدد گیمز کھیل سکتے ہیں چونکہ یہ اے آئی لینگوئج ماڈل پر مبنی چیٹ بوٹ ہے تو اس پر متعدد گیمز بھی ٹیکسٹ پر مبنی ہوتی ہیں۔

پیچیدہ موضوعات یا خیالات کا مفہوم

آپ چیٹ جی پی ٹی سے پوچھ سکتے ہیں کہ کوانٹم مشینز کیا ہیں یا کسی بھی پیچیدہ موضوع کے بارے میں اس سے پوچھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کو پیچھے چھوڑ دینے والی نئی ایپ کونسی ہے؟ جانیے

فلم یا کھانا پکانے کی ترکیب کو تلاش کریں

چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے آپ کسی کھانے کی ترکیب جان سکتے ہیں جبکہ وہ آپ کو بتا سکتا ہے کہ کونسی فلم آپ کے ذوق پر پوری اتر سکتی ہے۔

تحریر کا ترجمہ

چیٹ جی پی ٹی 95 مختلف زبانوں میں کسی تحریر کو ترجمہ کر سکتا ہے اور کافی حد تک درست کرتا ہے، بس آپ کو ایک بار پڑھ کر دیکھنا ہوگا کہ کوئی غلطی تو نہیں۔

متعلقہ خبریں