Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور قطر کے ذریعے امریکا سے رابطے جاری ہیں، ایرانی سفیر کا انکشاف

‘اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا’

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے انکشاف کیا ہے کہ مختلف ممالک اور ان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ متعدد تجاویز اور خیالات کا تبادلہ جاری ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے آمادہ ہے تاہم اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

رضا امیری مقدم نے یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے چین اور روس کی سفارتی کوششوں کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ ایران دونوں ممالک کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر چین یا کوئی دوسرا ملک حوثیوں کو یمن کا ایک حقیقی فریق تسلیم کرتا ہے تو ایران یمن میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے ایسی ہر کوشش کی حمایت کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے انکشاف کیا تھا کہ قطر اور پاکستان کے ذریعے کشیدگی میں کمی کے لیے تجاویز موصول ہوئی ہیں جن کا ایران کی جانب سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں