Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارسلونا فٹ بال کلب کو ریفری خریدنے پر مقدمے کا سامنا

اسپین کے معروف فٹ بال کلب بارسلونا پر میچ کے ریفری خریدنے کے الزامات میں مقدمے کا سامنا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق معروف فٹ بال کلب بارسلونا کو اسپین کی ریفریز کمیٹی کے سابق نائب صدر جوز ماریا اینریکیز نیگریرا کو رقم کی ادائیگی پر مقدمے کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپینش کلب بارکا نے ریفریز کو خریدنے کے لیے 2001 اور 2018 کے درمیان نیگریرا اور ایک کمپنی کو غیر قانونی طور پر 8.4 ملین یورو کی ادائیگی کی تھی۔

اسپین کے دارالحکومت بارسلونا کی ایک عدالت نے بارکا، کلب کے سابق عہدیداروں اور نیگریرا پر فکسنگ اور بدعنوانی، اعتماد کی خلاف ورزی اور جھوٹے کاروباری ریکارڈ مشتہر کرنے کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

یہ مقدمہ بارسلونا کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی طرف سے کیا گیا ہے جس میں بارسا کلب، سابق صدور جوزپ ماریا بارٹومیو اور سینڈرو روزل کو کا نامزد کیا گیا ہے۔

اس مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ریفریز کمیٹی کے سابق نائب صدر جوز ماریا اینریکیز نیگریرا کے ساتھ کلب نے رازدارانہ زبانی معاہدہ کیا تھا جو برقرار رکھا گیا اور تکنیکی ثالثی کمیٹی کے نائب صدر کی حیثیت سے کلب کو فائدہ پہنچانے کے اقدامات کئے گئے، تاکہ میچز کے دوران ریفریز کلب کے حق میں فیصلے دیے سکیں۔

لا لیگا کے چیف ایگزیکٹیو جیویر ٹیباس نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ  بارسلونا فٹ بال کلب کے موجودہ صدر جان لاپورٹا کو مستعفی ہو جانا چاہیے اگر وہ ادائیگیوں کی وضاحت کرنے سے قاصر ہیں۔

جواب میں کلب کے صدر لاپورٹا نے کہا کہ وہ ٹیباس کو “وہ نہیں دیں گے جو وہ دستبردار ہو کر چاہتے ہیں”

واضح رہے کہ کلب پر لگنے والے یہ الزامات تین دن بعد آئے جب لاپورٹا نے اصرار کیا کہ اس کے کلب نے کبھی ریفری نہیں خریدے۔

بارسلونا فٹ بال کلب کے صدر جان لاپورٹا واشگاف الفاظ میں کہا کہ یہ واضح رہے کہ بارکا نے کبھی بھی ریفری نہیں خریدے ہیں اور بارکا کا کبھی بھی ریفری خریدنے کا ارادہ نہیں تھا.

متعلقہ خبریں