Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قیس احمد پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر بن گئے 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر قیس احمد پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر بن گئے۔ 

پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے افغانستان کے اسپنر نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 77 رنز دے کر نئی تاریخ رقم کردی۔

گزشتہ روز ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر انور علی نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے خلاف پی ایس ایل کی تاریخ کی دوسری مہنگی ترین بولنگ کرائی تھی۔

انور علی نے پشاور زلمی کے خلاف چار اوورز میں 66 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے مہنگی ترین بولنگ کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس ہے۔

شاہد آفریدی نے 2022 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 67 رنز دیے تھے جبکہ اسلام آباد کے ظفر گوہر نے 2021 میں پشاور زلمی کے خلاف چار اوورز میں 66 رنز دیے تھے۔

متعلقہ خبریں