Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترکیہ زلزلے میں ہلاک ہونے والے فٹ بالر کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

گزشتہ ماہ ترکیہ و شام میں آنے والے ہولناک زلزلے میں ہلاک ہونے والے فٹ بالر کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق گھانا سے تعلق رکھنے ولے فٹ بالر کرسچن اتسو کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ اکرا میں گھانا کی پارلیمنٹ کے سامنے ادا کی گئی۔

Ghana Gives State Funeral Honours To Football Star Christian Atsu | Football News

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جنوبی ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے ہولناک زلزلے میں 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں، گھانا کے فٹ بالر کرسچن اتسو ترکیہ سپر لیگ میں ہاتے اسپور کلب کی جانب سے میچز کھیلنے کے لیے ترکیہ میں موجود تھے۔

Body of former Newcastle United footballer Atsu repatriated from Turkiye | Arab News PK

گھانا میں کرسچن اتسو کی آخری رسومات کے موقع پر گھانا فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے، کرسچن اتسو کے تابوت کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔

گھانا کے فٹ بالر کرسچن اتسو کے حوالے سے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ زلزلے کے ایک دن بعد انہیں زندہ نکال لیا گیا ہے لیکن یہ خبر جھوٹی نکلی، بعد میں ان کی لاش ملبے تلے ملی جسے گھانا روانہ کیا گیا۔

گھانا کے 31 سالہ کرسچن اتسو 2017 میں نیو کاسل میں جانے سے قبل چیلسی فٹ بال کلب میں چار سیزن گزارے، انہوں نے گزشتہ سال ستمبر میں ہاتے اسپور کے ساتھ کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں