سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
حال ہی میں ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ خبر دی کہ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ “الحمدللہ، اللہ ہماری دعائیں قبول فرمائے”۔
اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اس سے قبل 2018 میں اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔
View this post on Instagram


















